پی کے کے، DHKP-Cاور فیتو کے درمیان کوئی فرق نہیں: ایردوان

جاپان میں فیتو اسکول، سوسائٹیاں اور افراد ابھی تک کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تنظیم بیرونی ممالک میں ترکی کے خلاف بھاری پروپیگنڈا کر رہی ہے، ہمیں فیتو کو بیرونی دنیا میں ترکی  کے تائثر کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے: ایردوان

1227477
پی کے کے، DHKP-Cاور فیتو کے درمیان کوئی فرق نہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ، DHKP-Cاور فیتو کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

صدر ایردوان نے جاپان کی ناگویا بنری یونیورسٹی  کے ثقافتی فورم میں ترک کمیونٹی کے ساتھ ملاقات نامی  پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جاپان میں فیتو اسکول، سوسائٹیاں اور افراد ابھی تک کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تنظیم بیرونی ممالک میں ترکی کے خلاف بھاری پروپیگنڈا کر رہی ہے۔  ان کی آنکھوں کو حرص، کینے اور نفرت نے اندھا کر رکھا ہے۔ ہمیں فیتو کو بیرونی دنیا میں ترکی  کے تائثر کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے ترک کمیونٹی سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس خون آلود ہاتھوں والی تنظیم کے خلاف جدوجہد میں ہم آپ کے تعاون کے منتظر ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ جاپان کے ناگویا شہر میں ترک قونصل خانہ کھولا جائے گا اور آئندہ سال کے ماہِ اپریل سے  ٹرکش ائیر لائنز  اوساکا کانسائی ائیر پورٹ سے استنبول کے لئے  پروازیں شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ سوشل سکیورٹی  سمجھوتے کے لئے بھی مذاکرات جاری ہیں  اور  ہم مستقبل قریب میں ان مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا ہدف رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں