صدر ایردوان کی جاپان میں صدر َٹرمپ سے اہم ملاقات میں ایس -400 میزائیلوں پر بات ہوگی

انہوں نے جاپانی اخبار نِکی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اپنے جائزہ پیش کیااور کہا کہ یہ ملاقات  دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہوگی

1226164
صدر ایردوان  کی  جاپان میں  صدر َٹرمپ سے اہم  ملاقات  میں  ایس -400 میزائیلوں پر بات ہوگی

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جاپان کے شہر اوساکا میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس ، امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مسائل کے بارے میں بات چیت کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔ 

انہوں نے جاپانی اخبار نِکی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اپنے جائزہ پیش کیااور کہا کہ یہ ملاقات  دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  انہیں توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماہ جولائی میں میں ترکی کے  کا دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے اپنی سیکورٹی اور علاقائی  تحفظ کی وجہ سے ایس- 400 مزائیلوں  کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس  سربراہی اجلاس کے موقع پر  امریکی   صد ٹرمپ کے ساتھ تفصیلی طور پر بات چیت کی جائے گی۔

صدر ایردوان نے ایف 35 طیاروں کے پراجیکٹ کے بارے میں  امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ پراجیکٹ واٹ امشترکہ پراجیکٹ  کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پراجیکٹ سے ترکی کو نکال باہر کرنا  بین الاقوامی  قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے لئے ہم عالمی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے نیٹو سے دوری کے بارے میں لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ترکی نیٹو میں ایک بڑے ا اور اہم  رکن   کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں کسی بھی ملک پر کسی دوسرے ملک کے ساتھ ساتھ تعلقات کو محدود کرنے کے بارے میں پابندی عائد کرنا کوئی درست قدم نہیں ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی سفارتی لحاظ سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے اور اس وقت ترکی اور روس کے تعلقات کسی تیسرے ملک  یاکسی ادارے کے خلاف نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی یورپ ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کا ایک اہم رکن ملک ہے۔

 صدر اردوان نے ترکی اور جاپان  کے اقتصادی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان ان اقتصادی  اشتراک  بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں