عراق اور برکینا فوس میں دہشت گرد حملوں پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی، عراق کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھر پور تعاون  کی فراہمی کو جاری رکھے گا

1223177
عراق اور برکینا فوس میں دہشت گرد حملوں پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے عراقی دارالحکومت بغداد اور برکینا فاسو کے شمالی علاقہ جات میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بلدیہ بغداد کی ایک شیعہ جامع مسجد پر خود کش حملے  میں  ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاع پانے پر ترکی کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔

اعلامیہ میں مندرجہ ذیل بیانات کو جگہ دی گئی:"ایک مقدس مقام  پر شہریوں کے خلاف اس مذموم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دوست و برادر عراقی عوام سے اظہارِ تعزیت ،  شہید ہونے والوں کی مغفرت   اور زخمیوں کی فی الفور صحتیابی کے دعاگو ہیں۔  ترکی، عراق کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھر پور تعاون  کی فراہمی کو جاری رکھے گا۔"

وزارتِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ ایک دوسرے تحریری اعلان میں  برکینا فاسو  کے ایک گاؤں میں دہشت  گرد حملے میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد کی ہلاکتوں  پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم اس قسم کے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برکینا فاسو کے عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے  ہیں



متعللقہ خبریں