کریڈٹ ریٹنگ تنظیموں کی ترک معیشت سے نا انصافی بے سود ثابت ہو گی، صدر ایردوان

ایف۔35 اور ایس۔400 معاملات پر امریکی اور روسی صدور سے جی ۔20 اجلاس میں دو طرفہ مذاکرات ہوں گے

1222669
کریڈٹ ریٹنگ تنظیموں کی ترک معیشت سے نا انصافی بے سود ثابت ہو گی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ وہ 28 تا 29 جون جاپان میں منعقد ہونے والے جی۔20 سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  سے ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام اور ایف۔35 لڑاکا طیاروں کے معاملے پر  بات چیت کریں گے۔

صدر ایردوان نے استنبول کے قصرِ وحداتین میں بعض صحافیوں کے ہمراہ  سماجی میڈیا و ٹیلی ویژن مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ تنظیم  موڈیز کی جانب سے  ترکی  کی کریڈٹ  ریٹنگ میں  گراوٹ لائے جانے پر  اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے صدر ایردوان نے کہا  ترک معیشت  کے خلاف اس قسم کی کاروائیاں  اس سے قبل کے دور کی طرح  ایک بار پھر بے سود ثابت ہوں گی۔

ترکی  کی روس سے ایس۔ 400 کی  خرید  پر امریکہ کے بحث کھڑی کرنے کا ذکر کرتے ہوئے جناب ایردوان نے  بتایا کہ اس چیز کو جواز بناتے ہوئے امریکہ نے ایف۔35  لڑاکا طیاروں  کو ترکی کے حوالے نہ کرنے  کے معاملے کو ایجنڈے میں لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے اختتام پر ہم جی۔ 20  میں یکجا ہوں گے وہاں پر امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولا دیمرپوتن سے ہماری بات چیت گی، جس دوران ان معاملات پر غور کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں دو طرفہ تعلقات پر  بھی بات ہوگی۔ جس کے بعد میں چین کا دورہ کروں گا۔



متعللقہ خبریں