ہم، مُرسی کی وفات سے متعلق حقائق کو منظر عام پر لانے کی بھر پور کوشش کریں گے: ایردوان

جیسے ہم، 2 اکتوبر 2018 کو استنبول سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی  کے بہیمانہ قتل کی فراموشی پر رضا مند نہیں ہوئے اسی طرح کمرہ عدالت میں وفات پانے والے محمد مرسی کے المیے کو بھی  فراموش نہیں کرنے دیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1222017
ہم، مُرسی کی وفات سے متعلق حقائق کو منظر عام پر لانے کی بھر پور کوشش کریں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، بین الاقوامی قانون کے ہمیں فراہم کردہ امکانات کو آخر تک استعمال کر کے مصر کے معزول صد رمحمد مُرسی کی وفات سے متعلق حقائق کو منظر عام پر لانے کی کوشش کریں گے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں ناشتے پر غیر ملکی اخباری نمائندوں کے ساتھ ملاقات  کی۔

اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ اقوام متحدہ، 6 سال قبل فوجی حملے سے اقتدار سے ہٹائے جانے والے، 67 سالہ مُرسی کی مشتبہ موت  کو یقیناً ایجنڈے پر لائے گی اور اس کے ذمہ داروں سے جواب دہی کرے گی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں حق حقوق کا اور  آزادیوں کا سبق دینے والے، 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ، منتخب  صدر کی مارشل لاء کے ذریعے معزولی اور مصر  کی عدالت میں وفات پر خاموش رہیں تو بھی ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیسے ہم،  2 اکتوبر 2018 کو استنبول سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی  کے بہیمانہ قتل کی فراموشی پر رضا مند نہیں ہوئے اسی طرح کمرہ عدالت میں وفات پانے والے محمد مرسی کے المیے کو بھی  فراموش نہیں کرنے دیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ذرائع ابلاغ  کے، عوام کی خاطر  ، سیاست دانوں کا احتساب  کرنے اور قومی مفادات کی خاطر حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے کی نہ تو  کبھی مخالفت کی ہے اور نہ ہی کریں گے۔

اس کے بالکل برعکس ہمیں اعتراض  ، ذرائع ابلاغ کے احتساب کا ذریعہ بننے کی بجائے مطلق العنان بننے پر ہے، سیاست کو اپنی خواہش کے مطابق شکل دینے  کا ذریعہ بننے پر ہے۔



متعللقہ خبریں