ترکی، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی

سمندر میں ایک کشتی کے الٹنے کی اطلاع پانے پر ساحلی سیکورٹی   اور غوطہ خور ٹیموں کو جائے وقوعہ کو روانہ کر دیا گیا

1219743
ترکی، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی سمندر میں  ڈوب گئی

ترک ساحلی شہر معلا کی تحصیل بودرم کے کھلے سمندر میں سفر کرنےو الی ایک کشتی کے غرقاب ہونے  سے 8 غیر قانونی  تارکینِ وطن  ہلاک ہو گئے۔

راسِ حسین کے مخالف جانب سمندر میں ایک کشتی کے الٹنے کی اطلاع پانے پر ساحلی سیکورٹی   اور غوطہ خور ٹیموں کو جائے وقوعہ کو روانہ کر دیا گیا۔

سخت محنت کے ساتھ امدادی ٹیموں نے 31 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

غوطہ خوروں نے سمندر سے 8 مہاجرین کی نعشیں بازیاب کر لی ہیں تو مہاجرین نے بتایا ہے کہ کشتی پر 40 کے قریب افراد سواد تھے ، 34 میٹر کی گہرائی  تک جانے والی کشتی سے باقی ماندہ افراد کی تلاش  کا کام جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں