مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں فرانس کی مداخلت اہم نہیں:ترک صدر

ترک صدر نے کہا کہ   مشرقی  بحیرہ روم  کے حوالے سے بیان  بازی کا حق  ملحقہ ممالک  کو ہے نہ کہ فرانس کو  جس کا اس معاملے  میں کوئی واسطہ بھی نہیں ہے

1219189
مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں فرانس کی مداخلت  اہم نہیں:ترک صدر

صدر رجب طیب ایرودان   نے  کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم   کے حوالے سے فرانس کے بیانات کی  کوئی وقعت نہیں ہے ۔

 صدر نے اس بات کا اظہار  تاجکستان سے واپسی پر  طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران  کیا ۔

انہوں نے کہا کہ   مشرقی  بحیرہ روم  کے حوالے سے بیان  بازی کا حق  ملحقہ ممالک  کو ہے نہ کہ فرانس کو  جس کا اس معاملے  میں کوئی واسطہ بھی نہیں ہے۔

صدر نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت  جزیرہ قبرص کی   عوام  وہاں سے نکلنے والے قدرتی وسائل  سے مستفید ہونے  کا حق رکھتے ہیں۔

 صدر نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر ماکروں تاحال  سیاسی بصیرت سے نابلد ہیں  اور لگتا ہے کہ    آگہی حاصل کرنے میں انہیں   کافی دیر  لگے گی ۔

 



متعللقہ خبریں