وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی آرخائن کے مسلمانوں سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نے بنگلہ دیش کے شہر کو کس بازار میں موجود گشتی ہسپتال  کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر متین اجی ایل سے   ویڈیو ٹیلی  فون  کے ذریعے  بات چیت کرتے ہوئے  عید کی مبارکباد پیش کی

1214380
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی آرخائن کے مسلمانوں سے  ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد

ترکی کے وزیر خارجہ میولودچاوش اولو نے  بنگلہ دیش  میں ترکی کے گشتی  ہسپتال میں زیر  علاج  میانمار کے مسلمانوں کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ہوئے ان کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نے بنگلہ دیش کے شہر کو کس بازار میں موجود گشتی ہسپتال  کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر متین اجی ایل سے   ویڈیو ٹیلی  فون  کے ذریعے  بات چیت کرتے ہوئے  عید کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کبھی بھی  میانمار کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس  گشتی ہسپتال کے ساتھ ساتھ ترکی کے  ہنگامی حالات کے محکمے،  ترک ہلال احمر  اور  ترک  ڈاکٹر بنگلہ دیش میں  ترک  گشتی  ہسپتال  50بستروں  پر مشتمل ہے جو آٹھ خیموں   پر محیط  ہے۔

اس  گشتی  ہسپتال میں ہر روز  ایک ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔  گشتی ہسپتال  میں تین بنگلہ دیشی   اور  دو ترک  ڈاکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

ایک ہزار مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے  اس ہسپتال میں بیس کے قریب  پرسنل  کام کر رہے ہیں ۔

اپنے دور کے وزیراعظم  بن علی یلدرم  نے  دسمبر 2017 میں بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران اس ہسپتال کی تعمیر  کے کام کا آغاز کیا تھا  اور فروری 2018 میں اس وقت کے وزیرسیاحت  و ثقافت  نعمان  قرتلمش  نے  اس ہسپتال کا افتتاح کیا تھا  اور اس وقت ہے ی گشتی  ہسپتال میانمار کے مسلمانوں  کو  خدمت فراہم کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں