جنوبی شام میں فوری جنگ بندی ممکن بنائی جائے: صدرایرودان

صدر ایردوان نے روسی ہم منصب  ولادیمیر پوٹن سے گزشتہ شام ٹیلیفون پر بات  چیت کی جس میں صدر ایرودان نے  ادلب میں فوری جنگ بندی اور اس مسئلے کے سیاسی حل پر توجہ مرکوز کروانےپر زور  دیا

1211505
جنوبی شام میں فوری جنگ بندی ممکن بنائی جائے: صدرایرودان

 صدر رجب  طیب ایردوان نے   روسی ہم منصب   ولادیمیر پوٹن سے گزشتہ شام ٹیلیفون پر بات  چیت کی ۔

ترک  صدارتی ذرائع کے مطابق ، اس بات چیت میں  صدر ایردوان نے  کہا کہ   اسد انتظامیہ  جنوبی ادلب میں   عام شہریوں کو  نشانہ بنا رہی ہے  جس کی وجہ سے  ترکی کو مہاجرین کے نئے  ریلے  کی آمد کا خطرہ ہے لہذا  اس سلسلے میں   ضروری   اقدامات اٹھائے جائیں ۔

 بیان میں مزید بتایا گیا کہ صدر ایرودان نے  ادلب میں فوری جنگ بندی اور اس مسئلے کے سیاسی حل   پر توجہ مرکوز کروانے   پر زور  دینے سمیت   ترک۔روس تعلقات اور  اگلے ماہ جاپان میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں صدر پوٹن سے ملاقات کا بھی  عندیہ دیا ۔



متعللقہ خبریں