شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو مبصر ملک کا درجہ دیا جائے، ترک صدر

ہم  ترک کونسل  کے دیگر ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون  کو  بڑی اہمیت دیتے ہیں

1205324
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو مبصر ملک کا درجہ دیا جائے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو مبصر رکن کا درجہ دلانے کے لیے ترک کونسل سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر ِ ترکی نے ترک کونسل کے سیکرٹری جنرل بغداد ایمرے یو کو شرفِ ملاقات بخشا۔

جانب ایردوان نے استنبول کے قصرِ خوبیر میں ہونےو الی اس ملاقات میں کرغزستان میں منعقدہ چھٹے  ترک کونسل  سربراہی  اجلاس میں لیے گئے فیصلے کی رو سے  ترک کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والے بغداد ایمرے یو  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترک برادری  میں اتحاد و یکجہتی کو ہمیشہ اولیت حاصل ہونے پر زور دینےو الے  صدر ایردوان نے بتایا کہ ہم  ترک کونسل  کے دیگر ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون  کو  بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بنا پر اسلامی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت حاصل کیے جانے  کی کوششوں کی ہم حمایت کرتے ہیں  جبکہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترک کونسل میں مبصر  کی حیثیت دیے  جانے کے  معاملے  میں تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

جناب ایردوان نے آذربائیجان کی میزبانی میں ماہ ِ اکتوبر میں منعقدہ ساتویں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا قریبی طور پر جائزہ لینے کی توضیح  کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم ترک زبان بولنے والے ممالک کی پارلیمانی اسمبلی  کو کسی بین الاقوامی تنظیم کا درجہ دیے جانے کے حق میں ہیں اور   بین الاقوامی  ثقافتِ ترک تنظیم کے  مرکز کے اس کی خصوصی حیثیت  برقرار رکھتے ہوئے  موجودہ ڈھانچے  کے اندر انقرہ میں  ہی قائم رہنے کو مناسب تصور کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں