ترک مسلح افواج کے آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

تحصیل سیلوپی میں عراق کے شمالی کیمپوں سے فرار ہونے والے، دہشت گرد تنظیم PKK  کے، ایک عورت سمیت 2 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار پھینک دئیے

1203835
ترک مسلح افواج کے آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

ترک مسلح افواج اندرون ملک اور سرحد پار علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپریشنوں کے دائرہ کار میں ضلع شرناک میں 2 دہشت گردوں  کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 2 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی ہے۔

بیان کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہیں اور ضلع شرناک کی تحصیل سیلوپی میں عراق کے شمالی کیمپوں سے فرار ہونے والے، دہشت گرد تنظیم PKK  کے، ایک عورت سمیت 2 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار پھینک دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہِ مارچ سے لے کر اب تک 21 عورتوں سمیت 52 دہشت گردوں نے ہابر کی سرحدی چوکی پر سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کی ہے۔

دوسری طرف عراق کے شمالی علاقے متینہ میں کئے گئے فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے زیر استعمال مسلح مورچوں اور پناہ گاہوں  کو ہدف بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں