ترکی۔عراق فوجی تعاون اور اعتماد کا سمجھوتہ نہایت موزوں اور برمحل ہو گا: صدر ایردوان

یہ چیز ہمارے لئے ناقابل قبول ہے کہ ہماری زمین سے ترکی کی زمین  کے لئے کسی بھی شکل میں کوئی سکیورٹی  خطرہ پیدا ہو: وزیر اعظم عبدالمہدی

1202113
ترکی۔عراق فوجی تعاون اور اعتماد کا سمجھوتہ نہایت موزوں اور برمحل ہو گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ فوجی تعاون اور اعتماد کے سمجھوتے کا طے پانا موزوں ہو گا۔

صدر ایردوان نے انقرہ کے دورے پر تشریف لانے والے عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ہم نے عراق کی تعمیر نو کے حوالے سے، دہشت گرد تنظیم داعش کے طرف سے تباہ کردہ، کرکوک۔جیہان پیٹرول پائپ لائن کی فوری بحالی پر بات کی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ترکی۔عراق فوجی تعاون اور اعتماد کا سمجھوتہ نہایت موزوں اور برمحل ہو گا۔

عراق کے وزیر اعظم عبدالمہدی نے بھی کہا ہے کہ یہ چیز ہمارے لئے ناقابل قبول ہے کہ ہماری زمین سے ترکی کی زمین  کے لئے کسی بھی شکل میں کوئی سکیورٹی  خطرہ پیدا ہو۔



متعللقہ خبریں