ترکی فلسطینیوں کے برحق دعوے میں ان کے ساتھ ہے: ابراہیم قالن

فلسطینی عوام کی آزادی، انصاف اور وقار کی جدوجہد جاری ہے۔ اسرائیل کے قبضے، جلاوطنی، پکڑ دھکڑ اور قتل عام، مغربی ممالک کی پشت پناہی اور شرمناک خاموشی فلسطینی عوام کے حوصلوں کو نہ تو پست کر سکی ہے اور نہ ہی کر سکے گی: ابراہیم قالن

1202195
ترکی فلسطینیوں کے برحق دعوے میں ان کے ساتھ ہے: ابراہیم قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی فلسطینیوں کے برحق دعوے میں ان کے ساتھ ہے۔

ابراہیم قالن نے ٹویٹر پیج سے   یومِ نکبہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، انصاف اور وقار کی جدوجہد جاری ہے۔ اسرائیل کے قبضے، جلاوطنی، پکڑ دھکڑ اور قتل عام، مغربی ممالک کی پشت پناہی اور شرمناک خاموشی فلسطینی عوام کے حوصلوں کو نہ تو پست کر سکی ہے اور نہ ہی کر سکے گی۔

ابرہیم قالن نے کہا ہے کہ" ترکی اس برحق دعوے میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ # نکبہ 71"۔

واضح رہے کہ 14 مئی 1948 کو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے اعلان آزادی  کیا گیا جس کے بعد سے فلسطینی اسے یومِ نکبہ  یعنی عظیم تباہی کے نام سے یاد کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں