ہم نے ادلب کے موضوع پر کاروائیوں کو تیز کر دیا ہے: چاوش اولو

شام کے علاقے ادلب سے متعلق ورکنگ گروپ کے فوری اجلاس کے موضوع پر ترکی اور روس کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1201914
ہم نے ادلب کے موضوع پر کاروائیوں کو تیز کر دیا ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام کے علاقے ادلب سے متعلق ورکنگ گروپ کے فوری اجلاس کے موضوع پر ترکی اور روس کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

چاوش اولو نے رومانیہ قومی اسمبلی کے یورپی امور  کمیشن کے سربراہ اینجل تیلوار کے  ساتھ ملاقات کے بعد یورپی یونین  ڈائریکٹریٹ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میرپوتن کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے ادلب کے موضوع پر کاروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے انتظامیہ کے مزاحمتی روّیے میں تبدیلی  کی اور حملے بند ہونے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب ایک طرف سے سیاسی عمل پر بات ہو رہی ہے اور آئینی کمیشن کے قیام کے لئے بڑے پیمانے پر پیش رفت ہو چکی ہے فیلڈ میں انتظامیہ کے حملے ہر چیز کو تباہ کر سکتے ہیں لہٰذا پہلے ان حملوں کو روکنا ضروری ہے۔

شام میں دو طرفہ دست درازیوں کے دعووں  سے متعلق بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ان دعووں کو دلائل کے ساتھ مذاکراتی میز پر لانے اور ان کا جائزہ لینے کے لئے ورکنگ گروپ کے فوری قیام کی ضرورت ہے۔

انتظامیہ کے حملے رکوانے کے لئے ترکی کا موقف واضح ہونے پر زور دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ انتظامیہ کو حملوں کا سلسلہ بند کرنا چاہیے ۔اس موضوع پر انتظامیہ کے ضامن ایران اور روس  پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ہم نے وہاں کی چیک پوسٹ پر کوئی حملہ نہیں کیا اس معاملے میں ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن خدشات  موجود ہیں۔ کیونکہ اس حملے کے دائرہ کار میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا ہم اسے روکنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں