دیانت مسجد پر حملہ دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی کی ایک  نئی مثال ہے: چاوش اولو

اس حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جانی چاہیے۔ ہمیں اسلام دشمنی اور نسلیت پرستی کے خلاف  وسیع پیمانے پر جدوجہد کرنی چاہیے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1201011
دیانت مسجد پر حملہ دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی کی ایک  نئی مثال ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ماہِ رمضان میں امریکہ کے شہر نیو ہیون میں دیانت مسجد پر حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ حملہ دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی کی ایک  نئی مثال ہے۔

چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جانی چاہیے۔ ہمیں اسلام دشمنی اور نسلیت پرستی کے خلاف  وسیع پیمانے پر جدوجہد کرنی چاہیے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی مسجد پر حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ سیاسی یا پھر نظریاتی وجوہات کے سبب ان حملوں کو نظر انداز کرنے والے اصل میں ایک ایسی آگ کا خاموشی سے نظارہ کر رہے ہیں کہ جو انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔



متعللقہ خبریں