صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کی امریکی قومی سلامتی مشیر سے بات چیت

امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ترکی کے حوالے سے متبادل تاریخوں پر بھی تبادلہ خیال

1196251
صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کی امریکی قومی سلامتی مشیر سے بات چیت

 

ایوانِ  صدر کے ترجمان ابراہیم قالن  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے قومی سلامتی  امور کے مشیر جان بولٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدارتی ادارہ برائے مواصلات  سے جاری کردہ اعلان کے مطابق  قالن۔ بولٹن مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات  پر غور کیا گیا اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

مذاکرات  میں علاوہ ازیں عالمی رائے عامہ  کی جانب سے قریبی طور  پر جائزہ لیے گئے لیبیا اور شام کی تازہ  صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔

طرفین نے علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ترکی کے حوالے سے متبادل تاریخوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں