ترکی کی عظیم ترین جامع مسجد کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کےدست سے

عثمانی ۔ سلجوقی  معماری  کے طرز اور جدید خطوط  کے امتزاج کی حامل چاملی جا جامع مسجد  شہر کی نئی علامت  کی حیثیت حاصل کر رہی ہے

1194308
ترکی  کی عظیم ترین جامع مسجد کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کےدست سے

6 برس قبل استنبول میں  سنگ ِ بنیاد رکھی جانےو الی   63 ہزار نمازیوں  کی گنجائش کی حامل ترکی کی عظیم ترین جامع مسجد "بیوق چاملی جا" کا سرکاری طور پر افتتاح کر دیا ہے

صدرِ ترکی رجب طیب ایردوان نے اس مسجد کا افتتاح بعد از نماز جمعہ کیا۔

تقریب میں مقامی و غیر ملکی بھاری تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی

مسجد میں دن بھر تلاوتِ کلام ِ پاک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

عثمانی ۔ سلجوقی  معماری  کے طرز اور جدید خطوط  کے امتزاج کی حامل چاملی جا جامع مسجد  شہر کی نئی علامت  کی حیثیت حاصل کر رہی ہے۔

پر احتشام معماری  کی بدولت استنبول کے ہر علاقے سے  باآسانی  دکھنے والی مسجد  استنبول کی شان میں چار چاند لگا رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں