صدرِ آزاد کشمیر صدرِ ترکی سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں

ترکی کا دورہ کرنے والے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ٹی آرٹی کی اردو سروس سے انٹرویو میں اہم بیانات دیے

1194621
صدرِ آزاد کشمیر صدرِ ترکی سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں

ترکی کے دورے پر تشریف لائے آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار  مسعود خان نے ترکی  ریڈیو اور ٹیلی ویژن  کی اردو سروس کے نمائندئے  کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں بڑا فعال اور مثبت اور فعال کردارا ادا کرسکتے ہیں۔  ہم کشمیری  اور پاکستانی ہونے کے ناتے پر ان پر سو فیصد  اعتماد کرتے ہیں  اور ہمیں امید ہے کہ  بھارت بھی اس سلسلے میں  صدر ایردوان اور  ترکی پر اعتماد کرتےہوئے اس مسئلے  کو حل کرنے کی جانب اہم قدم اٹھاسکتا ہے۔

صدر مسعود خان نے کہا کہ صدر ایردوان  کے بہت شکر گزار ہیں کہ جب وہ پاکستان تشریف لے گئے تھے  تو انہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں مسئلہ کشمیر سے متعلق مشکلات  کا مکمل طور پر اندازہ ہے اور اس بات پر زور دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا ایک پرامن حل ہونا چاہئے،  بعد میں جب وہ ہندوستان کے دورے پر تشریف لے گئے تھے تو انہوں نے ہندوستان کے   وزیراعظم   نریندرا  مودی سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے اوپر زور دیا تھا اور انہوں نے سہولت کار اور ثالثی کا کردار ادا کرنے  کی بات بھی کی  اور بتایا تھا کہ کس طرح ترکی  اس مسئلے  کو حل کرنے میں مددگار ہوسکتا ہےاگرچہ  نریندرا مودی  نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا  تھا  لیکن  ترکی کی جانب سے  کی جانے والی   کوششیں  قابلِ ستائش ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے ہنددستان   کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔   

صدر مسعود خان نے کہا کہ  کشمیریوں کی اور پاکستان کے لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ ترکی مسئلہ کشمیر کو حل  کرنے   سہولت کار کا کردار ادا کرے اور ہم اس کے پیچھے کھڑے ہیں کیونکہ ہم ترکی پر سو فیصد  اعتماد کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم  حکومتِ ترکی اور ترک عوام کا  پاکستان  اور  کشمیر کی مدد اور حمایت کرنے پر شکر گزار ہیں۔ترک  پاکستان کے مخلص دوست ہیں اور انہیں کشمیریوں کے درد اور ان کی مشکلات کا مکمل طور پر احساس اور   استدراک ہے۔  ترکی   سفارتکاری کا   کردار ادا کرتے ہوئے  دنیا کے اہم ممالک  کا اجلاس ترکی طلب کرتے ہوئے   مسئلہ کشمیر کو حل  کرسکتا ہے  اور جنوبی  ایشیا  میں امن کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

تفصیلی انٹرویو عنقریب ہماری ویب سائٹ پر۔۔۔۔



متعللقہ خبریں