ترکی کو ایف-35 جنگی طیاروں کے پراجیکٹ سے باہر رکھا گیا تو یہ پراجیکٹ ناکام ثابت ہوگا: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار استنبول میںIDEF'19انٹرنیشنل ڈیفنس فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ ترکی دفاعی صنعت کی پیداوار میں ڈیزائننگ سے لے کر پیداوار کے  مختلف مرحلوں تک اپنی حیثیت منواتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتا ہے

1192596
ترکی کو ایف-35 جنگی طیاروں کے  پراجیکٹ سے باہر رکھا گیا تو یہ پراجیکٹ ناکام ثابت ہوگا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کے نظام سے باہر رکھا گیا تو یہ پروجیکٹ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوگا۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار استنبول میںIDEF'19انٹرنیشنل ڈیفنس فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ ترکی دفاعی صنعت کی پیداوار میں ڈیزائننگ سے لے کر پیداوار کے  مختلف مرحلوں تک اپنی حیثیت منواتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی سیاسی، سفارتی اور اقتصادی شعبوں    کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں بھی کسی سے کوئی ڈکٹیشن نہیں  لے گا اور اگر ایف 35 پروجیکٹ  سےترکی کو باہر رکھا گیا تو یہ منصوبہ بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ڈراون کے معاملے میں مکمل طور پر خود کفیل ہو چکا ہے اور اب دنیا میں وہ اپنا ایک مقام حاصل کر چکا ہے۔

صدر ایردوان نے  کہاکہ اب ہم  خود،  مقامی سطح پر جنگی طیارے  تیار کرنے کے کام کا آغاز کرچکے ہیں اور آئندہ ہمارے اسکواڈرن مقامی طیاروں پر مشتمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بکتر بند گاڑیاں تیار کرنے، اوپٹئکل،  انجن  اور دیگر تمام ضروری سازوسامان کو مقامی سطح پر ہی   تیار کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس معاملے میں کافی حد تک  پیش رفت ہوچکی ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ ترکی آج تک جن ممالک سے بھی اتحاد کر چکا ہے اور ان کے ساتھ مختلف معاہدے طے کرتے ہوئے آگے بڑھتا رہا ہے۔  ترکی نے ہمیشہ مختلف اتحاد میں اپنے اوپر عائد ہونے والے  فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیا ہے۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری سرحدوں پر ہونے والی فضائی خلاف ورزیوں کے بعد ہی ہم نے  اپنی سکیورٹی کی خاطر فضائی دفاعی سسٹم کی ضرورت محسوس کی ہے اور اس کے لئے ہم نے  سب سے پہلے اپنے اتحادی ممالک  سے رجوع کیا تھا لیکن بدقسمتی سے ہماری تمام کوششیں رائیگاں گئی جس پر ہم نے اپنی فضائی دفاعی نظام کے لئے دیگر  ممالک  سے بھی رجوع کیا۔



متعللقہ خبریں