ترکی ایسی دھونس کے خلاف ہے: میولود چاوش اولو

ایران پر پابندیوں کے ذریعے امریکہ اسرائیل کے تعاون سے ایران کے ساتھ دشمنی کرے گا اور دوسری طرف اپنے حامیوں کی پیٹرول کی فروخت میں اضافہ کرے گا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1188401
ترکی ایسی دھونس کے خلاف ہے: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ایران سے پیٹرول درآمد کرنے والے 8 ممالک کو عائد پابندیوں سے معاف رکھنے کی سہولت میں توسیع نہ کرنے  سے متعلق  امریکی بیان کے جواب میں کہا ہے کہ ترکی پہلے دن سے واضح اور دو ٹوک شکل میں  کہتا چلا آ رہا ہے کہ یہ پابندیاں درست نہیں ہیں۔

چاوش اولو نے کل وزارت خارجہ کی سرکاری رہائش گاہ پر   تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مُہرالدین کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ پابندیاں ایرانی عوام کے لئے ہی نقصان دہ  نہیں بلکہ علاقائی استحکام و سلامتی کے لئے بھی نہایت خطرناک ہیں۔

پابندیوں کے کس کے حق میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ  ان پابندیوں کے ذریعے امریکہ اسرائیل کے تعاون سے ایران کے ساتھ دشمنی کرے گا اور دوسری طرف اپنے حامیوں کی پیٹرول کی فروخت میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دنیا میں موجودہ دور سے پہلے ایسا   نقطہ نظر کبھی نہیں دیکھا گیا تھا ۔ ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے ہیں ترکی اس نوعیت کے اقدامات کے اور ایسی دھونس کے خلاف ہے۔



متعللقہ خبریں