ترکی: 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال

آج ترکی بھر میں 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال کے قومی تہوار کے ساتھ ساتھ ترکی کی قومی اسمبلی کے افتتاح کی 99 ویں سالانہ یاد ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

1188300
ترکی: 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال

آج ترکی بھر میں 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال کے قومی تہوار کے ساتھ ساتھ ترکی کی قومی اسمبلی کے افتتاح کی 99 ویں سالانہ یاد ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں تقریبات کا آغاز قومی وزیر تعلیم ضیاء سلجوق کے زیر قیادت  وفد کی مزارِ اتاترک پر حاضری سے ہوا۔

صدر رجب طیب ایردوان بھی آج وزیر تعلیم ضیاء سلجوق اور ان کے ہمراہ بچوں کے وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے اور بعد ازاں بیش تیپے میں ملت کنویکشن سینٹر میں ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن  TRT  کے 23 اپریل پریمئیر شو میں شرکت کریں گے۔

دوسری طرف قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے قومی اسمبلی کے افتتاح کی 99 ویں سالگرہ اور 23 اپریل قومی خودمختاری اور یومِ اطفال کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں شین توپ نے کہا ہے کہ" ترکی باہمی تضادات کے تصادم سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ان کو ایک رنگا رنگی ،ایک ثروت  سمجھنے کے نقطہ نظر کے ساتھ ہی ترقی کر سکتا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو ان کی قومی و معنوی اقدار سے مالامال کیا جائے۔

وزیر سیاحت و ثقافت مہمت نوری ایرسوئے نے بھی جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "آج کے دن ترک ملت نے پوری دنیا کے لئے یہ اعلان کر دیا تھا کہ اپنے مقدر کا فیصلہ خود اس کے ہاتھ میں ہے۔آج کے دن ہم مدنی تاریخ میں شامل ہوئے جو ہمارے ملّی اثاثے   کے قیمتی ترین اور قابل فخر ترین لمحات میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں