شب برات کے موقع پر حملہ کر کے PKK نے اپنے گھٹیا پن، غداری اور بد خصلتی کا مظاہرہ کیا ہے

یہ منفور حملے ہمیں جھکا نہیں سکتے، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی: حلوصی آقار

1187237
شب برات کے موقع پر حملہ کر کے PKK نے اپنے گھٹیا پن، غداری اور بد خصلتی کا مظاہرہ کیا ہے

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK نے شب برات کے موقع پر حملہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کس قدر گھٹیا، غدار اور بد خصلت ہے۔

حلوصی آقار نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر اور برّی فوج کے کمانڈر جنرل امید دُندار کے ہمراہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کے آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ  میں شہید ہونے والے 4 فوجیوں کی میّتیں ان کے آبائی وطنوں  کی طرف روانہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب کے بعد حلوصی آقار تھرڈ پیادے ڈویژن کمانڈ  تشریف لے گئے جہاں انہوں نے ایک روز قبل سرحدی پٹّی پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ہونے والی جھڑپ کے بارے میں بریفنگ لی اور احکامات جاری کئے۔

یہاں اپنے خطاب میں انہوں نے چار فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جاری آپریشنوں کی وجہ سے بھاری جانی نقصان اٹھانے والی اور خاتمے کے قریب پہنچی ہوئی دہشت گرد تنظیم نے شبِ برات کے موقع پر ہمارے بیس کے علاقے پر حملہ کر کے اپنے گھٹیا پن اور سانپ کی سی خصلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منفور حملے ہمیں جھکا نہیں سکتے بلکہ ترکی کی مسلح افواج  اپنے ملکی دفاع کے فریضے کو ماضی کی طرح  مستقبل میں بھی پورے عزم و ہمت سے جاری رکھے گی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں