میں ترکی کے مسیحی شہریوں کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کےتمام شہریوں کا اپنی ثقافت، دین اور روایات کے مطابق آزادی سے زندگی گزارنا ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1187426
میں ترکی کے مسیحی شہریوں کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مختلف کلیساوں اور گروپوں سے منسلک عیسائی شہریوں کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدارتی شعبہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے ایسٹر کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے عیسائی شہریوں کو  ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحمل ، باہمی احترام، محبت ،اتحاد  اور اختلاف کی رنگا رنگی کو ثروت سمجھنے والا نقطہ نظر دنیا میں امن و سلامتی کی بنیاد ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم سینکڑوں سالوں سے باہمی احترام و خلوص کی فضاء میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور ترکی کےتمام شہریوں کا اپنی ثقافت، دین اور روایات کے مطابق آزادی سے زندگی گزارنا ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ایسٹر کے تہوار پر میں اپنے عیسائی شہریوں کے ساتھ ساتھ تمام مسیحی دنیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں