بحیرہ ایجین کے جزائر کو مسلح کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وزیر دفاع

ہم اچھے  ہمسایہ تعلقات کے حق میں ہیں اور  اپنے ہمسائیوں سے اسی موقف کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں

1187033
بحیرہ ایجین کے جزائر کو مسلح کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وزیر دفاع

 

وزیردفاع خلوصی عقار نے کہا ہے کہ یونان نے بحیرہ ایجین میں غیر فوجی حیثیت کے حامل جزائر کو مسلح کرتے ہوئے عالمی قوانین اور معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ۔

وزیر  عقار  نے  وزارتِ دفاع میں منعقدہ  اجلاس کہ جس میں مسلح افواج کے کمانڈروں نے  شرکت کی، کے بعد ایجین اور بحیرہ روم کی تازہ صورتحال کے حوالے سے انادولو ایجنسی کے سواالات کا جواب دیا۔

ترکی کے عالمی قوانین اور معاہدوں پر ہمیشہ کاربند ہونے پر زور دیتے ہوئے عقار  نے بتایا کہ"ہم اچھے  ہمسایہ تعلقات کے حق میں ہیں اور  اپنے ہمسائیوں سے اسی موقف کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

بحیرہ ایجین اور بحیرہ روم سمیت قبرص میں  درپیش مسائل کا پرامن طریقے سے  ڈائیلاگ کے ساتھ تلاش کرنے کی کوشش کرنے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر عقار  نے بتایا کہ خاص کر غیر فوجی حیثیت کے حامل  جزائر کو مسلح کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔  ہمارے ہمسائے کو چاہیے کہ وہ اس طرح کی حرکتوں سے باز آجائے،  ان جزائر کی غیر فوجی حیثیت  کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

 میں اپنے قیمتی دوست یونانی  ہم منصب سے مخلصانہ، تعمیری اور نیک نیتی پر مبنی تعلقات کے دائرہ کار میں ان اور دیگر معاملات میں لازمی  تدابیر اختیار کرنے کی توقع رکھتا ہوں۔عالمی قوانین کی رو سے ترکی کو حاصل حقوق و مفادات کے تحفظ کے حوالے سے ترکی کے انتہائی پر عزم ہونے کی حقیقت سے ہر کس کو جانکاری رکھنی چاہیے۔



متعللقہ خبریں