مسئلہ فلسطین کا حل دو مملکتی بنیادوں پر مبنی ہے، ترک وزیر خارجہ

آج مشرق وسطی اور بحیرہ روم  کے علاقے کے سنگین ترین مسائل میں سے ایک  فلسطین۔ اسرائیل تنازع ہے

1182123
مسئلہ فلسطین کا حل دو مملکتی بنیادوں پر مبنی ہے، ترک وزیر خارجہ

 

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے تنازعے  کو محض دو مملکتی ڈھانچے کے ساتھ حل کیا جانا ممکن ہے۔

میولود چاوش اولو نے انطالیہ میں منعقدہ نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے 99 ویں  روسز۔ روتھ سیمینار اور بحیرہ  روم  مشرق وسطی خصوصی گروپ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی پالیسیوں  پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ آج مشرق وسطی اور بحیرہ روم  کے علاقے کے سنگین ترین مسائل میں سے ایک  فلسطین۔ اسرائیل تنازع ہے،   دو مملکتی حل کے علاوہ کا کوئی بھی مسئلہ مشرق وسطی کے علاقے میں امن و آشتی نہیں لا سکتا۔

اس بنا  پر امریکی انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی بدولت جسارت پانے والے اسرائیل کو اپنے اس حملہ آور مؤقف سے باز آنا چاہیے اور فی الفور دو مملکتی حل کی جانب ہونے والے مذاکرات کی راہ ہموار کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں پر اس بات  کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں  کہ ترکی اس ضمن  میں اپنا بھر پور تعاون فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں