صدر ایردوان کے دورہ ماسکو اور صدر پوتین کے ساتھ مذاکرات کی روسی میڈیا میں نمایاں کوریج

روسی میڈیا نے کل ماسکو میں صدر رجب طیب ایردوان اور صدر پوتن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو بھی نمایاں جگہ دی ہے

1180055
صدر ایردوان کے دورہ ماسکو اور صدر پوتین کے ساتھ مذاکرات کی روسی میڈیا  میں نمایاں کوریج

صدر رجب طیب ایردوان کے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادمیر پوتین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو روسی میڈیا نے نمایاں کوریج دی ہے اور صدر رجب طیب ایردوان کے اس بیان کو جس میں انہوں نے کہا کہ ایس چارسو قسم کے میزائلوں کی خریداری کو نہیں روکا جائے گا جلی حروف کے ساتھ شائع کیا ہے۔

 روسی میڈیا نے کل ماسکو میں صدر رجب طیب ایردوان اور صدر پوتن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو بھی نمایاں جگہ دی ہے۔

 روسی نیوز ایجنسی ریا نووستی کی خبر کے مطابق ترکی ایس400  میزائل کو خریدنے کا مصمم ارادہ رکھتا ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ایردوان اور صدر پوتن کے درمیان بڑے جامع مذاکرات ہوئے جس میں علاقے کی صورتحال کے علاوہ سرمایہ کاری کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

روس کے روزنامہ Rossiyskayaکے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان  اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی مطابقت پائی  گئی ہے۔

 اخبار کے مطابق صدر ایردوان اور صدر پوتین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں غور کرنے کے علاوہ آجروں  اور تاجروں کے امور کی انجام دہی کو سہل بنانے کے لیے مزید سہولتیں  دینے کا بھی وعدہ کیا۔

روس کی نیوز ایجنسی تاس کے مطابق صدر ایردوان اور صدر پوتین کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں مطابقت پائی گئی ہے اور دونوں رہنما ایس400  میزائلوں کے سمجھوتے پر عمل درآمد کرنے کے بھی پابند ہیں۔



متعللقہ خبریں