ترک صدر کی روسی صدر سے ملاقات

صدر ایردوان: دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم  میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، ہمارا ہدف 100 ارب ڈالر ہے

1179346
ترک صدر کی روسی صدر سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  ترکی  کے روس کے ہمراہ خاصکر شام میں اٹھائے جانے والے اقدامات  بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

ترک۔ روسی  اعلی سطحی کونسل اجلاس  میں شرکت کی غرض سے روسی دارالحکومت ماسکو تشریف لیجانے والے صدر ایردوان  نے صدرِ روس ولادیمر پوتن سے کریملن پیلس میں ملاقات کی۔

جناب ایردوان نے ملاقات سے قبل اپنے بیان میں کہا ہے کہ" روس کے ساتھ خاصکر شام میں اٹھائے گئے اور اٹھائے جانے والے اقدامات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔  ہمارا ایک دوسرا انتہائی اہم اقدام اسوقت علاقے  میں دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف  باہمی تعاون سے مشترکہ اقدامات ہیں۔"

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے مابین بعض معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا ذکر کرنے والے صدرِ ترکی نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم  میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، ہمارا ہدف 100 ارب ڈالر ہے۔

روسی صدر نے بھی  ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے  خاصکر اقتصادی شعبے میں  فروغ  پر اپنی خوشنودی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے بیچ تجارتی حجم کے 35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی وضاحت کرنے والے پوتن  کا کہنا ہے کہ "بین الاقوامی تعلقات  اور عالمی مسائل  کے حوالے سے ترکی کے ساتھ قریبی تعاون  موجود ہے۔"

بعد ازاں دونوں سربراہان اعلی سطحی کونسل اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

 



متعللقہ خبریں