نیتان یاہو کو روکنے کا وقت آ ہی نہیں گیا بلکہ گزر رہا ہے: چیلک

نیتان یاہو، بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کے فیصلوں کو غیر اہم سمجھنے کے مرحلے سے ان فیصلوں اور قوانین کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں: عمر چیلک

1178466
نیتان یاہو کو روکنے کا وقت آ ہی نہیں گیا بلکہ گزر رہا ہے: چیلک

انتخابات میں کامیابی کی صورت میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کی رہائشی بستیوں کا الحاق کرنے کا اعلان کرنے پر ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے ترجمان عمر چیلک نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چیلک نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری نیتان یاہو کے پاگل پن کے خلاف آواز اٹھائے ۔

انہوں نے کہا  ہےکہ یہ وقت صرف آ ہی نہیں گیا بلکہ گزر رہا ہے۔

چیلک نے کہا ہے کہ نیتان یاہو کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی نگاہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور بین الاقوامی قوانین کی کوئی اہمیت نہیں   ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتان یاہو، بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کے فیصلوں کو غیر اہم سمجھنے کے مرحلے سے ان فیصلوں اور قوانین کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

نیتان یاہو کے کھلے بندوں بین الاقوامی برادری پر حملہ آور ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے چیلک نے کہا ہے کہ نیتان یاہو کی اس نفرت آمیز زبان کی ہر ایک کو مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قبضے کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو اس کے نتائج کو اچھی طرح سوچ لینا چاہیے ۔ اس طرز عمل کا نتیجہ مشرق وسطیٰ سمیت    پوری دنیا میں تباہی و بربادی کی شکل میں نکلے گا۔

ترجمان عمر چیلک نے کہا کہ جس قبضے کی نیتان یاہو حوصلہ افزائی کر رہے ہیں وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کے لئے بنیادی ترین خطرہ ہے۔



متعللقہ خبریں