ترک وزیر خارجہ کی ترک و امریکی مسلمانوں سے میامی میں ملاقات

وزیر چاوش اولو نے نیو یارک  اور واشنگٹن  میں مذاکرات کے بعدریاست  فلوریڈا  کے شہر میامی  میں میامی گارڈنز مسجد کی زیارت کی

1178132
ترک وزیر خارجہ کی  ترک و امریکی مسلمانوں سے میامی میں ملاقات

وزیرِ خارجہ میولود  چاوش اولو  نے امریکی شہر میامی کے دورے کے دوران ترک اور امریکی مسلم طبقو ں کی  نمائندہ شخصیات سے ملاقات کی ۔

وزیر چاوش اولو نے نیو یارک  اور واشنگٹن  میں مذاکرات کے بعدریاست  فلوریڈا  کے شہر میامی  میں میامی گارڈنز مسجد کی زیارت کی۔

نماز جمعہ سے پیشتر علاقے میں مقیم ترک اور امریکی مسلمان معاشروں کی نمائندہ شخصیات سے مسجد میں یکجا ہونے والے چاوش اولو نے کچھ دیر تک ان سے بات چیت کی۔

اس  ملاقات کے حوالے سے ٹوئٹر شیئرنگ کرنے والےچاوش اولو نے لکھا ہے کہ" ترک  تارکینِ  وطن اور امریکی  مسلمان معاشروں کے نمائندوں کے ساتھ میامی میں ملاقات ہوئی جس دوران اس وقت مسلمانوں کو درپیش  امتحانات و مشکلات   پر بات چیت کا موقع ملا۔ میں سمجھتا ہوں کہ   امریکی مسلمانوں کی سرگرمیاں دنیا بھر کے لئے الہام کا وسیلہ بن رہی ہیں، ہم نے اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد میں ان کے کردار کے منفرد اور اہم ہونے پر زور دیا۔"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مذاکرات کے دائرہ کار میں میامی بلدیہ کے میئر فرانچس  سواریز کو شرفِ ملاقات بخشا۔

اس حوالے سے بھی ٹویٹر پیغام میں  چاوش اولو نے لکھا ہے کہ"انطالیہ کے برادر شہر میامی بلدیہ  کے میئر سے خاصکر  سیر و سیاحت اور اقتصادی باہمی تعاون کو فروغ دینے  کے مواقع پر غور کیا گیا ہے۔"

 خیال رہے کہ چاوش اولو نے نیٹو کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے تین چار اپریل واشنگٹن میں منعقدہ وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں