ترکی شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی آپریشن جاری رکھے گا: وزیر دفاع

انہوں نے کہا کہ 24جولائی 2015 کو شروع کردہ دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کوپر اعظم طریقے سے جاری رکھا ہوا ہے اور اس دائرہ کار میں فرات ڈھال  اور شاخ زیتون فوجی آپریشن کو مکمل کر لیا گیا ہے

1173107
ترکی شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی آپریشن جاری رکھے گا:  وزیر دفاع

ترکی  کے وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار نے کہا ہے کہ عراق کے شمال میں کوہ قندیل میں موجود دہشت گرد تنظیم کے سرغنوں کے خلاف فضائی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول بلدیہ کے" ساری یر  ثقافتی مرکز"  میں شہداء اور غازیوں کے عزیزواقارب سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ 24جولائی 2015 کو شروع کردہ دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کوپر اعظم طریقے سے جاری رکھا ہوا ہے اور اس دائرہ کار میں فرات ڈھال  اور شاخ زیتون فوجی آپریشن کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

 حلوصی آقار نے کوہ قندیل میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں کہا کہ اس کو جاری رکھا جائے گا  تاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے جس کے بارے میں پہلے ہی سے پختہ عزم کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے علاوہ ہمارا کوئی دیگر ہدف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرد ہمارے بھائی ہیں اور ہم گزشتہ کئی  سو  سالوں سے  ایک دوسرے کے ساتھ یکجا رہتے چلے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج کا علاقے میں واحد ہدف  صرف اور صرف پی کے کے/  وائی  پی  جی،  داعش اور فیتو کے دہشت گردہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی کے گردونواح میں رونما ہونے والے تمام واقعات کا قریب سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور ترکوں کی سیکورٹی کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی بھی ملک کی سر زمیں پر کوئی نظر نہیں ہے،ہم تمام ممالک کی علاقائی سرزمین کا مکمل طور پر احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ترکی کو کسی نے میلی آنکھ  سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہم ان کی آنکھیں نکال باہر کریں گے۔

 انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گولان  کے پہاڑی علاقے پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کرنے سے متعلق کہا کہ امریکہ نے گولان کی پہاڑیوں سے متعلق چند د فیصلے کیے ہیں جو قطعی طور پر غلط  ہیں  اور اس قسم کے فیصلے سے علاقے میں نیا بحران پیدا ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ترکی زبان کا ایک محاورہ  ہے کہ آندھی کا بندوبست کرنے والوں کو طوفان کا مقابلہ کر نے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس سلسلے میں طرفین کو پہلے ہی  متبنہ  کرچکا ہے ۔



متعللقہ خبریں