ترکی کی دریائے دجلہ کے فیری بوٹ حادثے کی امدادی سرگرمیاں جاری

ترک بحریہ   کی 20 رکنی  غوطہ خور ٹیم   موصل میں دریائے  دجلہ   میں پیش آنے والے  فیری بوٹ  حادثے   میں  مدد گار ہونے کے لیے  علاقے پہنچ گئی ہے

1172945
ترکی کی  دریائے دجلہ کے فیری بوٹ حادثے کی امدادی سرگرمیاں جاری

ترکی  نے عراق کے شہر موصل  میں امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکنہ امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ترک بحریہ   کی 20 رکنی  غوطہ خور ٹیم   موصل میں دریائے  دجلہ   میں پیش آنے والے  فیری بوٹ  حادثے   میں  مدد گار ہونے کے لیے  علاقے پہنچ گئی ہے۔

 وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ علامیے  کے مطابق  موصل  کے قریب دریائے دجلہ   میں 21  مارچ کو  پیش آنے والے فیری بوٹ حادثے   کے بعد امدادی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کرنے کی غرض سے  ترک بحریہ کی 20 رکنی ٹیم  آج  ایک طایرے کے ذرئعے   موصل پہنچ گئی ہے۔

موصل کے قریب فیری بوٹ کے حادثے میں  85 افراد جان بحق ہوگئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں