ترک عوام اور مسلم امہ آیا صوفیہ کا اسلامی تشخص دوبارہ دیکھنے کی منتظر ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ہماری عوام اور مسلم امہ اس بات  کی منتظر ہے کہ  آیا صوفیہ کو اُس کا  اسلامی تشخص دوبارہ لوٹا دیا جائے

1172110
ترک عوام اور مسلم امہ آیا صوفیہ کا اسلامی تشخص دوبارہ دیکھنے کی منتظر ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ پوری قوت سے لڑی جائے گی ۔

 صدر ایرودان   نے اس بات کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل پر  حالات حاضرہ سے متعلق سوالوں کے جواب دیتےہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ  ترک    خفیہ ایجنسی  اور ترک  مسلح افواج    نے  علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کےکے    کے بیشتر سرغناوں کو  گزشتہ روز  ایک  ٹھکانے پر حملے میں  ہلاک کر دیا ،ہم اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک نئے دور میں  داخل ہو چکے ہیں جس میں ملکی  ساختہ اسلحے کا ستعمال مفید ثابت ہو رہا ہے۔

  علاوہ ازیں  صدر ایردوان نے  امریکی   ہم منصب ٹرمپ کے  گولان سے متعلق فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی من مانی اور یک طرفہ فیصلے کرنے سے دنیا نہیں چلتی ،اس بارے میں  اقوام متحدہ  کا فیصلہ سن 1967 سے   موجود ہے ، امریکی انتظامیہ کو شائد اندازہ نہیں کہ وہ    مشرق وسطی میں  بحالی امن  کی کوششوں کو تیز کرنے کے بجائے   جلتی پر  آگ  کا کام کر رہی ہے۔

 اس دوران   صدر ایردوان  نے آیا  صوفیہ  عجائب خانے  کو مسجد میں تبدیل کرنے سے متعلق کہا کہ    ہماری عوام اور مسلم امہ      اس بات  کی منتظر ہے  کہ  آیا صوفیہ کو اُس کا  اسلامی   تشخص دوبارہ لوٹا دیا جائے ۔

 

 



متعللقہ خبریں