ترک سیکورٹی ادارے اب کہیں زیادہ مضبوط اورکامیاب ہیں، ابراہیم قالن

ترک  مسلح افواج کے 15 جولائی کے بعد کمزور پڑنے، سکیورٹی کے فقدان کا سامنا کرنے کی طرح کے بیانات کے کس قدر حقائق سے دور ہونے کا ایک بار پھر مظاہرہ ہوا ہے

1171754
ترک سیکورٹی ادارے اب کہیں زیادہ مضبوط اورکامیاب ہیں، ابراہیم قالن

 

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے فیتو دہشت گرد تنظیم سے نجات پاتے ہوئے کہیں زیادہ طاقتور، پُرعزم اور کامیاب اداروں کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔

 ابراہیم قالن  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی خفیہ سروس اور مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن میں دہشت گردی پی کے کے کے سرغنہ جمیل بائیک کے  قریبی ترین ساتھیوں میں سے  رضا آلتون  اور اس کے ہمراہیوں کو  شمالی عراق کے قندیل علاقے میں ایک فضائی کارروائی کے دوران بے بس کیے جانے کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

قالن نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ترک  مسلح افواج کے اندربعض غداروں کی جانب سے  15 جولائی 2016 کو بغاوت کی  کوشش کے بعد  کے سلسلے میں افواج کو ملک دشمن عناصر سے پاک کر لیا گیا ہے۔

 مسلح افواج کے 15 جولائی کے بعد کمزور پڑنے، سکیورٹی کے فقدان کا سامنا کرنے کی طرح کے بیانات کے کس قدر حقائق سے دور ہونے کا ایک بار پھر مظاہرہ ہوا ہے۔

اب ہمارے سیکورٹی ادارے کہیں زیادہ محتاط طریقے وطن  و ملت کا تحفظ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں