ہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم و نائب وزیر اعظم کے تہہ دل سے مشکور ہیں، ترک وزیر خارجہ

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کرائسٹ چرچ  حملے کو شروع سے ہی ایک دہشت گرد کاروائی  کے طور  پیش کرتے ہوئے مسلم امہ سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا

1169106
ہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم و نائب وزیر اعظم کے تہہ دل سے مشکور ہیں، ترک وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود چاوش  اولو نے نیو زی لینڈ میں گزشتہ ہفتے مسلمانوں کے خلاف دہشت گرد حملے  کے بعد مسلم اُمہ سے اظہار ِ یکجہتی  کی بنا پر اس ملک کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور نائب وزیر ِ اعظم و وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

اس موضوع کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں وزیر چاوش اولو نے لکھا ہے کہ "ہم وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نیوزی لینڈ ونسٹن پیٹرز  کے  تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے  کرائسٹ چرچ  حملے کو شروع سے ہی ایک دہشت گرد کاروائی  کے طور  پیش کیا اور مسلم طبقے کے ساتھ مخلصانہ طور پر اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ہم اس ملک کے ساتھ قریبی تعاون میں ہیں۔ "

خیال رہے کہ نیو زی لینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ پیٹرز نے کل استنبول میں منعقدہ "نیوزی لینڈ میں دو مساجد  پر دہشت گرد حملے اور مسلمانوں کے  ساتھ  نفرت و عدم تحمل کے  خلاف جدوجہد کے موضوع پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ "

 

 

 



متعللقہ خبریں