نیوزی لینڈ کے دہشت گرد اور داعش کا خمیر ایک ہی ہے: صدر ایردوان

حالیہ سالوں میں داعش کی طرف سے استنبول کو دوبارہ سے فتح کرنے کی اپیل اور کرائسٹ چرچ کے حملہ آور کے مینی فیسٹو میں بھی موجود شہر کو دوبارہ سے عیسائی بنانے کے بات کے درمیان مشابہت پائی جاتی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1166891
نیوزی لینڈ کے دہشت گرد اور داعش کا خمیر ایک ہی ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مغربی ممالک کے رہنماوں سے اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی اپیل کی ہے ۔

صدر ایردوان نے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے لئے "نیوزی لینڈ کے دہشت گرد اور داعش کا خمیر ایک ہی ہے" کے عنوان سے مقالہ رقم کیا ہے۔

مقالے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نمازِ جمعہ کے لئے مقامی مساجد میں جمع مسلمانوں  پر دہشت گردی  کے حملے  میں 50 معصوم انسان شہید ہو گئے اور بچ جانے والے  درجنوں مسلمان زخمی حالت میں تھے۔

آلہ قتل  کے اوپر اور دہشت گرد کے انٹر نیٹ سے نشر  کردہ مینی فیسٹو میں کثیر تعداد میں تاریخی حوالوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد کا اس مینی فیسٹو میں متعدد دفعہ ترکی کا اور میرا حوالہ دینا  معنی دار بھی ہے اور غور طلب بھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ کر کے اور عیسائی عقائد کی تحریف کر کے اپنے خود ساختہ افکار کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں داعش کی طرف سے استنبول کو دوبارہ سے فتح کرنے کی اپیل اور کرائسٹ چرچ کے حملہ آور کے مینی فیسٹو میں بھی موجود شہر کو دوبارہ سے عیسائی بنانے کے بات کے درمیان مشابہت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے مغربی دنیا میں اسلاموفوبیک اور غیر ملکیوں کے لئے دشمنی کے رجحانات پر خاموشی کا ذکر کیا اور دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر  دنیا  مستقبل میں ،نیوزی لینڈ کے حملے سے مشابہہ  حملوں کا سدباب کرنا چاہتی ہے تو اسے سب سے پہلے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ واقعہ ہتک عزت کی ایک منّظم  مہم کا نتیجہ ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغربی رہنماوں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن  کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں