ترک نائب صدر اور وزیر خارجہ کی نیو زی لینڈ سانحہ کے جائے مقام کا دورہ

دہشت گرد ایک ایسی بلا ہے کہ کسی بھی مقام پر کوئی بھی  اس کا نشانہ بن سکتا ہے لہذا اس دہشت گردی   کے خلاف مشترکہ طور پر کسی مشترکہ لائحہ عمل کو اپنانا حد درجے اہم ہے

1165665
ترک نائب صدر اور وزیر خارجہ کی نیو زی لینڈ سانحہ کے جائے مقام کا دورہ

ترک نائب صدر فواد اوکتائے  نے دین، لسان، نسل، جغرافیہ  نہ ہونے  والی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

جناب فواد اوکتائے نے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کے ہمراہ  دورہ نیو زی لینڈ میں دہشت گرد حملے ہونے والی مسجد الا نور کی زیارت کی

دہشت گرد حملہ ہونےو الی مسجد کے سامنےپھول رکھنے والے  اوکتائے اور چاوش اولو نے یہاں پر شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی۔

زیارت کے بعد اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے نائب صدر نے بتایا کہ "دہشت گردی کا دین، زبان، نسل یا پھر کوئی خاص محل و قوع نہیں ہوتا ،  اس دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے سے بھی کترانے والے  سربراہان  سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ اگر یہ ہتھیار مسلمان نام  کے حامل کسی شخص کے ہاتھ میں ہوتے تو  پھر دنیا بھر میں ایسا طوفان برپا ہوتا کہ  جو کہ کسی کے ذہن   تک میں  نہ آیا ہو۔ "

انہوں نے واضح کیا کہ "ہم پوری دنیا  کو ایک بار پھر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دہشت گرد ایک ایسی بلا ہے کہ کسی بھی مقام پر کوئی بھی  اس کا نشانہ بن سکتا ہے لہذا اس دہشت گردی   کے خلاف مشترکہ طور پر کسی مشترکہ لائحہ عمل کو اپنانا حد درجے اہم ہے۔ "

اس موقع پر بڑھنے والی اسلام دشمنی پر توجہ مبذول کراتے ہوئے  وزیر خارجہ چاوش اولو  نے اعلان کیا  کہ ان تمام معاملات پر غور کرنے کے لیے استنول میں اسلامی تعاون نتظیم  وزراء خارجہ اجلاس  منعقد ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ بروز جمعہ   تنظیم کے وزراء خارجہ یکجا ہوں ، اس دوران لیے جانے والے فیصلوں  کا تعاقب  کرنے کے زیرِ مقصد ایک کمیشن قائم کیا جائیگا جو کہ وزراء خارجہ پر مشتمل ہو گا ۔ کمیشن  اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت  تمام عالمی پلیٹ فارموں تک پہنچائے گا، ہم  اس خوفناک المیہ  کے راز افشا کرنے  کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کریں گے۔

فواد اوکتائے اور میولود چاوش اولو نے کرائسٹ چرچ میں مقیم ترک  تارکین وطن کے ہمراہ ناشتہ کیا، اس موقع پرنائب صدر نے صدر ایردوان کا سلام اور اظہار یکجہتی  کا پیغام دیا۔

ترک وفد نے تین  ترک شہریوں کے بھی شامل ہونے والے زخمیوں کی اسپتال میں  عیادت بھی کی۔

وفد نے کرائسٹ چرچ   بلدیہ کے میئر اور نیو زی لینڈ کے گورنر جنرل  والیسی ریڈی سے   ملاقات بھی کی۔



متعللقہ خبریں