ترک مسلح افواج کا آپریشن، PKK کے اہداف تباہ

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمال میں کئے گئے فضائی حملے میں دہشت گردی کے اہداف کو تباہ کر دیا گیا

1165051
ترک مسلح افواج کا آپریشن، PKK کے اہداف تباہ

ترکی میں اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پورے عزم کے ساتھ جاری ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمال میں کئے گئے فضائی حملے میں دہشت گردی کے اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمالی علاقے ہاکرک میں فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے زیر استعمال مسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور ایمونیشن ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں