ترکی کی نیوزی لینڈ  میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

ترکی اس خونخوار دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے افرادکے  لواحقین اور  نیوزی لینڈ کی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے

1164142
ترکی  کی نیوزی لینڈ  میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

ترکی نے  نیوزی لینڈ  میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

 ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی  دو  مساجد   میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے جس میں بڑی تعداد میں مسلمان شہید اور زخمی ہوئے ہیں ترکی کو شدید دکھ پہنچا ہے۔

 ترکی اس خونخوار دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے افرادکے  لواحقین اور  نیوزی لینڈ کی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ترکی کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ حکومتِ   نیوزی لینڈ اسلامی فوبیا میں مبتلا افراد کی جانب سے کیے جانے والے اس حملے کی تحقیقات مؤثر طریقے سے جاری رکھے گی اور اس میں ملوث تمام افراد کو  عدلیہ  کے روبرو پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

 اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ ترکی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاایرڈرن  کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے پر  حکومتِ ترکی مطمئن   ہے۔  

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں