روسی وزیر خارجہ نے دورہ ترکی موخر کردیا

روسی وزیر خارجہ  دو روزہ دورے پر 12 مارچ کو  ترک سیاحتی شہر انطالیہ آنے والے تھے  جہاں انہوں نے  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو سے ملاقات کرنا تھی

1161104
روسی وزیر خارجہ نے دورہ ترکی موخر کردیا

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف نے اپنا دورہ ترکی    موخر کر دیا ہے ۔

 روسی   دفتر خارجہ کے مطابق، سرگی لیوروف  کل ترکی آنے والے تھے  مگر اُن کے پروگرام میں ردو بدل کی وجہ سے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ    دو روزہ دورے پر 12 مارچ کو  ترک سیاحتی شہر انطالیہ آنے والے تھے  جہاں انہوں نے  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو سے ملاقات کرتےہوئے   ترک۔روس   منصوبہ بندی گروپ برائے حکمت عملی  کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ۔

 



متعللقہ خبریں