ترک ڈرلنگ شپس عنقریب ترکی کے سمندروں میں قدرتی وسائل کی تلاش شروع کریں گے، ترک صدر

ہم بطور ترکی مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ اسود   کی تہوں میں موجود قدرتی گیس اور تیل کو بہترین شکل میں بروئے کار لائے جانے پر پُر عزم ہیں

1155611
ترک ڈرلنگ شپس عنقریب  ترکی کے سمندروں میں قدرتی وسائل کی تلاش شروع کریں گے، ترک صدر

صدر رجب  طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ پیٹرول تلاش کرنے والا بحری جہاز یاووز دیکھ بھال اور ضروری   چیک اپ کے بعد بحیرہ روم میں تیل کی تلاش شروع کرے گا۔

ضلع ریزے میں عوام سے خطاب کرنے والے صدرِ ترکی نے کہا کہ"فاتح نامی بحری جہاز اسوقت انطالیہ کے کھلے سمندر میں  تیل کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے دوسرے بحری جہاز کا نام یاووز رکھا ہے جو کہ عنقریب اسی سمندر میں  تیل کی تلاش کا کام شروع کر دے گے، ہمیں پورا یقین ہے کہ ہماری یہ سرگرمیاں عنقریب نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔ "

نئے  ڈرلنگ شپ کے  دنیا بھر  میں  انہی خصوصیات کے حامل  16 بحری جہازوں میں سے ایک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ "ہم بطور ترکی مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ اسود   کی تہوں میں موجود قدرتی گیس اور تیل کو بہترین شکل میں بروئے کار لائے جانے پر پُر عزم ہیں۔ فاتح اور یاووز اس ضمن میں  اٹھائے گئے دو اہم اقدام ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں