چاڈ کے صدر ترکی کے دورے پر

صدر ادریس دیبی اِتنو نے دارالحکومت انقرہ میں وزیر سیاحت و ثقافت مہمت نوری ایرسوئے کی ہمراہی میں انہوں نے سب سے پہلے جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک  کے مزار پر حاضری دی

1153637
چاڈ کے صدر ترکی کے دورے پر

چاڈ کے صدر ادریس دیبی اِتنو، صدر رجب طیب ایردوان کے دعوت پر ترکی تشریف لے آئے ہیں۔

صدر ادریس دیبی اِتنو نے دارالحکومت انقرہ میں وزیر سیاحت و ثقافت مہمت نوری ایرسوئے کی ہمراہی میں انہوں نے سب سے پہلے جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک  کے مزار پر حاضری دی۔

اپنے وفد کے ہمراہ مزار اتاترک کے شیروں والے راستے سے گزرتے ہوئے مہمان صدر مزار تک پہنچے،  پھولوں  کی چادر چڑھائی اور احتراماً  خاموشی اختیار کی۔

بعد ازاں میثاق ملّی ٹاور میں یادگاری رجسٹر  پر اپنے خیالات رقم کئے اور دستخط کئے ۔

اِتنو نے کہا کہ یہ ترک ملتّ کے بابا اور افسانوی شخصیت کے مزار پر میری دوسری حاضری ہے۔ آج ہمارے دوست اور برادر صدر رجب طیب ایردوان  کی قیادت میں ترک ملت آپ کے خیالات کی ترجمان ہے۔ اللہ آپ کی قبر کو منّور کرے۔

صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ادریس دیبی اِتنو    کے درمیان دو طرفہ  ملاقات میں باہمی تعلقات  کا جامع شکل میں جائزہ لیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں