پومپیو ۔ گوٹرش ملاقات، یمن اور ونیز ویلا کی صورتحال پر غور

دونوں سربراہان نے علاوہ ازیں  ونیزویلا  اور خطے کی صورتحال پر بھی غور و خوض کیا ہے

1150757
پومپیو ۔ گوٹرش ملاقات، یمن اور ونیز ویلا کی صورتحال پر غور

 

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش نے یمن  اور ونیزویلا کے معاملات  پر بات چیت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر میں ہونےو الی یہ ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی۔

اقوام ِ   متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ گوٹرش اور پومپیو نے یمن  کے معاملے میں اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل  درآمد کی توقع، طرفین کے حدیدا سے انخلاء اور فوجیوں کی ازسر نو تعیناتی کے سلسلے  کے ابتدائی مرحلے  کے آغاز کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں سربراہان نے علاوہ ازیں  ونیزویلا  اور خطے کی صورتحال پر بھی غور و خوض کیا ہے۔



متعللقہ خبریں