فرانسیسی صدر کے 24 اپریل کو نام نہاد آرمینی نسل کشی کےدن کےطورپرمنانےکےاعلان پرحکومتِ ترکی کی مذمت

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر ماکروں  کی جانب سے سن انیس سو پندرہ میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں رونما  ہونے والے واقعات کے حقائق کو جانے بغیر نام نہاد  آرمینی نسل کشی قرار دینے  کی مذمت کرتے ہیں

1140381
فرانسیسی صدر کے 24 اپریل کو نام نہاد آرمینی نسل کشی کےدن کےطورپرمنانےکےاعلان پرحکومتِ ترکی کی مذمت

فرانس کے صدرایمانویل ماکروں  کی جانب سے 24 اپریل کو نام نہاد   آرمینی نسل کشی کے دن کے طور پر منانے کےاعلان پر حکمت ترکی نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر ماکروں  کی جانب سے سن انیس سو پندرہ میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں رونما  ہونے والے واقعات کے حقائق کو جانے بغیر نام نہاد  آرمینی نسل کشی قرار دینے  کی مذمت کرتے ہیں۔

فرانس  کو ترکی پر نام نہاد نسل کشی کے واقعات کا الزام لگانے سے قبل  اپنا چہرہ آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے خاص طور پر فرانسیسیوں کی جانب سےبنین،  برکینا فاسو، گبون،  گنی، کیمرون،  موریطانیہ،  نائجر،  سینیگال،  تیونس اورچاڈ  میں  انسانیت کے خلاف جو جرم سرزد کیے ہیں اس پر نگاہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

 عمر چیلیک  نے کہا کہ اگر فرانسیسی صدر ماکروں تاریخی  حقائق کو سیاسی  موضوع بنانا چاہتےتو سب سے پہلے انہیں اپنے ملک کی تاریخ کے حقائق کو جاننے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں