ترکی کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مذکورہ عبوری ٹیم کے قیام کا موجب ہو نے والے حا لات آج بھی موجود ہیں

1137347
ترکی کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت

ترکی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہر الخلیل میں  متعین  کثیر الجہتی  واچ فورس" الخلیل انٹرنیشنل عبوری ٹیم" کے فرائض کو یک طرفہ طور پر ختم کیے جانے پر ایک اعلان جاری کیا ہے۔

 وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم سیاسی نوعیت کے اس فیصلے سے فوری طور پرپیچھے قدم ہٹانے  کی توقع رکھتے ہیں۔

سن 1997 میں اپنے فرائض کے آغاز سے اب تک ترکی بھی اس ٹیم  کا حصہ رہا ہے۔ الخلیل انٹرنیشنل عبوری ٹیم اسرائیل کے زیرقبضہ الخلیل شہر میں تناؤ میں گراوٹ لینے کے لیے برسر پیکار تھی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مذکورہ عبوری ٹیم کے قیام کا موجب ہو نے والے حا لات آج بھی موجود ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الخلیل عبوری ٹیم کے فرائض کو ختم کرنا  چوتھے جنیوا معاہدے سمیت بین الا قوانین کی  ذمہ داریاں اور  حساب دینے کی ذمہ داری کو ختم نہیں کرتا۔

 دفترخارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو اس قسم کی حرکتوں سے باز رکھنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

 

 



متعللقہ خبریں