ترکی: صدر رجب طیب ایردوان ماسکو پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان خصوصی طیارے TC-TUR سے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے

1131721
ترکی: صدر رجب طیب ایردوان ماسکو پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان خصوصی طیارے TC-TUR سے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

ماسکو یونوکوو و ائیر پورٹ پہنچنے پر روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو ، سرکاری پروٹوکول منیجر ایگور بوگڈاشیو، ماسکو میں ترکی کے سفیر مہمت سامسار  اور دیگر متعلقہ افراد نے صدر رجب طیب ایردوان کا خیر مقدم کیا۔

دورے کے دوران صدر ایردوان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، وزیر زراعت و جنگلات بکر پاک دیمیرلی، صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن اور صدارتی دفتر کے شعبہ مواصلات کے سربراہ فخرالدین آلتن شامل ہیں۔

اس ایک روزہ  سرکاری دورے کے دوران صدر ایردوان روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے متعلقہ وزراء اور حکام  پر مشتمل وفود کے مابین بھی مذاکرات متوقع ہیں۔

مذاکرات میں ترکی۔روس دو طرفہ تعلقات  کے ساتھ ساتھ شام سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں