چاوش اولو ۔ لاوروف ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان بھی سال 2019 کی پہلی ملاقات آج متوقع ہے

1131102
چاوش اولو ۔ لاوروف ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع کی طرف سے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے تاہم مذاکرات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان بھی سال 2019 کی پہلی ملاقات آج متوقع ہے۔

صدر ایردوان روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

پروگرام کے دائرہ کار میں دونوں ملکوں کے متعلقہ وزراء اور حکام  کی شرکت سے  بین الوفود مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

دونوں رہنما ترکی۔روس تعلقات کے ساتھ ساتھ شام اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیالات کریں گے۔



متعللقہ خبریں