صدر رجب طیب ایردوان کل رشین فیڈریشن کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیے کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان رشین فیڈریشن کے ایک روزہ دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے

1130366
صدر رجب طیب ایردوان کل رشین فیڈریشن کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

صدر رجب طیب ایردوان کل (23 جنوری) کو روس کے  سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیے کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان رشین فیڈریشن کے ایک روزہ دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے۔

 دارالحکومت ماسکو میں  دونوں صدور کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرہ منعقد ہوں گے جس میں ترکی  اور روس کے  تعلقات کے علاوہ شام کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں