ترکی ،منبج کا کنٹرول لینے کےلیے تیار ہے: صدر ایردوان

ٹرمپ سے ٹیلیفون بات چیت میں صدر  نے  کہا ترکی ،منبج کے علاقے کا کنٹرول  فوری طور پر حاصل کرنے کےلیے تیار ہے کیونکہ  ہم  شام  میں  موجود دہشتگردوں کی شر پسندانہ کاروائیوں کو اپنی  بقا کی خاطر ختم کرنا چاہتے ہیں

1129488
ترکی ،منبج کا کنٹرول لینے کےلیے تیار ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  ترکی،  شامی  قصبے منبج کاکنٹرول  لینے کےلیے تیار ہے ۔

 صدر ایردان نے یہ بات  امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون بات چیت میں کہی۔

ترک  صدارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ   اس بات چیت میں  دو طرفہ تعلقات کے علاوہ شام کی تازہ صورت حال  پر غور کیا گیا ۔

بات چیت میں گزشتہ ہفتے منبج میں ہوئے  دہشتگرد حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں     کے لیے صدر ایرودان نے    تعزیت کا اظہار  کرتےہوئے اسے ایک اشتعال انگیز کاروائی  قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی ،منبج کے علاقے کا کنٹرول  فوری طور پر حاصل کرنے کےلیے تیار ہے  کیونکہ  ہم  دہشت گرد تنظیم پی کےکے  کی شام  میں  موجود شاخوں  کی شر پسندانہ کاروائیوں کو  اپنی  بقا کی خاطر ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 دونوں صدور نے   شام میں دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے  کے موضوع پر بھی مفاہمت کا اظہار  کیا ۔

 علاوہ ازیں بات چیت میں  دونوں صدور   نے  علاقائی سلامتی      سے متعلق  فوجی سربراہوں  کے درمیان مشاورت   کو بڑھانے   اور دو طرفہ  تجارت کے فروغ  پر بھی  تبادلہ خیال کیا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں