منبیج پر حملہ دراصل امریکی فوجیوں کے انخلا کے پروگرام کو متاثر کرنا ہے: صدر ایردوان

صدر ترکی نے انقرہ کے سرکاری دورے پر موجود کروشیا  کی صدر کولینڈا گرابر  کیتارووچ  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منبج میں ہونے والا حملہ امریکہ کے شام سے انخلاء کو متاثر کرنے کے مقصد کا حامل ہو سکتا ہے

1127410
منبیج پر حملہ دراصل  امریکی فوجیوں کے انخلا کے پروگرام کو متاثر کرنا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  شامی علاقے منبج میں  رونما ہونے والے حملے میں  پانچ امریکی فوجیوں سمیت مجموعی طور پر بیس افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

صدر ترکی نے انقرہ کے سرکاری دورے پر موجود کروشیا  کی صدر کولینڈا گرابر  کیتارووچ  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منبج میں ہونے والا حملہ امریکہ کے شام سے انخلاء کو متاثر کرنے کے مقصد کا حامل ہو سکتا ہے۔

جناب ایردوان   نے اس امید کا اظہار کیا ہے  کہ "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انخلاء پر اٹل ہونے کا اندازہ کیا ہے" کہتے ہوئے  اس دہشت گرد کاروائی کے باعث فیصلے سے پیچھے  ہٹنے کا معاملہ زیر بحث نہیں آئے گا وگرنہ یہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے فتح کا مفہوم پیدا کرے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ " ہم دہشت گرد تنظیم داعش   کے خلاف محاذ آرائی کو جاری رکھیں گے ۔ کیونکہ ہم  اس گھناؤنی تنظیم کو اسی کے ٹھکانوں پر ٹھکانے لگائیں گے۔



متعللقہ خبریں