اتحاد ویکجہتی کی صورت میں کوئی بھی ترکی کےاستحکام کوذرہ بھر بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا: صدر ایردوان

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کی قومی اسمبلی میں پہلی بار نئے صدارتی نظام کے تحت  بجٹ کی منظوری دے دی گئی اور اس بجٹ میں تعلیم، صحت بنیادی ڈھانچے  کے لئے پہلے سے زیادہ  رقم  مختص کی گئی ہے

1114830
اتحاد ویکجہتی کی صورت میں  کوئی بھی ترکی کےاستحکام کوذرہ بھر بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی محل میں  کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے آپس میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کی قومی اسمبلی میں پہلی بار نئے صدارتی نظام کے تحت  بجٹ کی منظوری دے دی گئی اور اس بجٹ میں تعلیم، صحت بنیادی ڈھانچے  کے لئے پہلے سے زیادہ  رقم  مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے  حالیہ  کچھ عرصے کے دوران استحکام  قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں 16 سال  قبل  25 ہوائی اڈے موجود تھے جن کی تعداد بڑھ کر 56 ہوچکی ہے اور اب ترکی کے تمام صوبوں میں یونیورسٹیاں  موجود ہیں۔

 انہیں اپنے خطاب میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا اتحاد اتفاق ہی کی صورت میں کسی کو ترکی کا پرچم اتارنے کی جرات تک نہیں ہو سکتی۔ اس وطن کو آج تک کسی نے تقسیم نہیں کیا ہے اور ہم آئندہ بھی تقسیم ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں